ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / 1.62کروڑ جعلی راشن کارڈ منسوخ: پاسوان

1.62کروڑ جعلی راشن کارڈ منسوخ: پاسوان

Tue, 14 Jun 2016 16:33:01  SO Admin   (ایس او نیوز/عبدالحلیم منصور)

بنگلورو۔13؍جون(ایس او نیوز/عبدالحلیم منصور) مرکزی وزیر برائے شہری رسدوخوراک رام ولاس پاسوان نے آج بتایاکہ ملک بھر میں 1.62کروڑ غیر قانونی راشن کارڈ ضبط کئے گئے ہیں ، جس سے حکومت کو پندرہ ہز ار کروڑ روپیوں کی سبسیڈی بچت ہوئی ہے۔اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ نقلی راشن کارڈوں کی نشاندہی کا عمل تیزی سے جاری ہے، تاکہ اہل مستحقین کو حکومت کی اسکیموں کا فائدہ پہنچ سکے۔ان کے مطابق گزشتہ سال 3.7 کروڑ ایل پی جی سلینڈر تقسیم کئے گئے تھے، اگلے تین برسوں میں پانچ کروڑ ایل پی جی سلنیڈر غریبوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ ان کے مطابق غذائی تحفظ قانون کے نتیجہ میں تمام ریاستوں میں یہ نظام جاری ہے۔ پانڈیچری ، چندی گڈھ، دادر، اور حویلی نگر میں راست نقدی منتقلی کی کامیابی کے بعد دیگر علاقوں میں بھی اس نظام کو رائج کرنے پر غور کیاجارہاہے۔مرکزی حکومت گاہکوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے کئی منصوبے جاری کررہی ہے۔ جس کے تحت گاہکوں کے مفادات کے تحفظ سے متعلق عنقریب لوک سبھا میں نئے قانون کو منظوری حاصل ہوگی۔ انہوں نے بتایاکہ وزیراعظم نریندر مودی بیرون ممالک دوروں کے ذریعہ ملک میں سرمایہ کاری کی راہیں ہموار کرنے کے بذریعہ غریبوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ امبیڈ کر کی جائے پیدائش ان کے مکان اور انگلینڈ میں موجود ان کی رہائش گاہ سمیت پانچ مقامات پر یادگاریں تعمیر کی جارہی ہیں۔ 


Share: